اسلام آباد (عکس آن لائن)ورلڈ اسنوکر چمپئن محمد آصف نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسنوکر کلبزکھولنے کی اپیل کی ہے۔ ایک بیان میں محمد آصف نے کہا کہ ورلڈ چمپئن ہونے کے باوجود میرا ذریعہ معاش اسنوکر کلب ہے،تاہم مجھ سمیت اسنوکرسے وابستہ سب لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسنوکر کلب کھولنے کی اجازت دی جائے، ہم ایس اوپی پر عمل کریں گے۔واضح رہے کہ عالمی وباء کوروناوائرس کے سبب دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کی برازیل سے چین واپس روانگی
- چین میں صنعتی روبوٹس کی کثافت دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی
- چین برازیل کے ساتھ باہمی تعلقات کی مزید ترقی کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین اور برازیل کے تعلقات دوطرفہ تعلقات گلوبل ساؤتھ کو فائدہ پہنچائیں گے، چینی میڈیا
- برا زیل کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مسلسل مستحکم کیا جائے، چینی صدر