محسن عباس

محسن عباس کے گانے ’’روح‘‘ کیلئے فنکاروں کی نیک خواہشات

لاہور (عکس آن لائن) اداکار و گلوکار محسن عباس کے آنے والے نئے گانے روح کے لیے پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے فن کاروں نے ویڈیو پیغام کے ذریعے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گھریلو تنازعات کا شکار رہنے والے محسن عباس حیدر نے گزشتہ دِنوں اپنے نئے آنے والے گانے روح کا آفیشل پرومو جاری کیا تھا جس کے بعد کچھ لوگوں نے جہاں ان کو تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں ان کے مداحوں سینئر فنکار نعمان اعجاز‘ ہمایوں سعید‘ نمرہ خان‘ ابرار حق‘ نوشین شاہ‘ گلوکار امانت علی‘ فاخر محمود سمیت بہت سے نامور فنکاروں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

محسن عباس حیدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے نامور فنکاروں کے ویڈیو پیغامات شیئر کیے اور سب کا شکریہ ادا کیا۔ محسن عباس حیدر کا گانا روح رواں ماہ 6 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا اوراس گانے کے میوزک ڈائریکٹر فراز کھوسہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں