محب مرزا

محب مرزا نے بہترین اداکاری کا ایوارڈ جیت لیا

کراچی (عکس آن لائن)ادا کار محب مرزا نے بہترین اداکاری کا ایوارڈ جیت لیا۔

انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے محب مرزا نے ایوارڈ کے ہمراہ تصاویر شیئر کی اور اس جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں بتایا ہے کہ میرے ڈرامہ سیریل رضیہ کو 8 ایوارڈز سے نوازا گیا ہے جس پر عاجزی محسوس کر رہا ہوں اور شکر گزار ہوں کہ میرے کام کو سراہا گیا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایوارڈ شو کے ججوں اور جیوری کا بھی شکریہ ادا کیا ہے جن میں مرینہ خان، ماریہ واسطی، روبینہ اشرف، نادیہ خان اور مکرم کلیم شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں