فیصل قریشی

محبت تو ایک بار ہی ہوتی ہے باقی سب ایسے ہی ہوتا ہے‘ فیصل قریشی بھی پہلی محبت کے قائل نکلے

کراچی (عکس آن لائن) ورسٹائل اداکار فیصل قریشی بھی پہلی بار محبت کے قائل نکلے کہتے ہیں محبت تو ایک بار ہی ہوتی ہے باقی سب ایسے ہی ہوتا ہے۔ ایک انٹرویو میں فیصل قریشی نے بتایا کہ میں نے کم عمری کا وقت کچھ خاص نہیں گزرا لیکن اب میں اپنی نو عمر اچھے انداز سے گزار رہا ہوں کیوں کہ اس دوران والد برین ہیمرج کے باعث تین ماہ تک اسپتال میں داخل تھے پھر ان کا انتقال ہو گیا، بیماری کی وجہ سے سب کچھ بک گیا تھا جس کے بعد کئی پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا، اس دوران میں تنہا جدو جہد کر رہا تھا۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ اس تمام عرصے کے دوران میں نے کام بھی شروع کر دیا تھا لیکن فلموں کی ناکامی اور والد کے انتقال کی وجہ سے سنبھل نہیں پا رہا تھا، ان تمام صورتحال کا میں 8 سال تک سامنا کرتا رہا اور یہ 8 سال میری زندگی کے مشکل ترین سال تھے۔ فیصل قریشی نے محبت سے متعلق سوال پر کہا کہ محبت تو ایک بار ہی ہوتی ہے باقی سب ایسے ہی ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں