لاہور(عکس آن لائن) نامور اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ پرستار ہمیں زمین سے آسمان پر پہنچاتے ہیں اس لئے ان کی خواہشات کا بھی احترام کرنا پڑتا ہے ،مجھے ہرگز یہ اچھا نہیں لگے کہ کوئی مجھے میرے رویے کی وجہ سے مغرور اور گھمنڈی انسان کہے ۔ ایک انٹرویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ بعض اوقات فیملی کے ساتھ بھی ہوتے ہیں تو پرستار گھیرلیتے ہیں لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ ان سے عزت و احترام سے پیش آئوں ۔ یہ لوگ ہمیں پیار کرتے ہیںاور ہمیں بھی اس کا جواب انہیں اسی انداز میں دینا چاہیے ۔ میں پرستاروں سے یہ ضرور التماس کروں گاکہ کسی اداکارکو عوامی مقام پر اتناتنگ نہ کریںجس سے کوئی مسائل پیدا ہوں کیونکہ رد عمل سے سوشل میڈیا پر اس اداکار کے خلاف ایک محاذ کھل جاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ پرستار اثاثہ ہیں اورمیرے دل میں اپنے ہر پرستار وںبڑا عزت و احترام ہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین مسئلہ فلسطین پر عرب ممالک کے کردار کی حمایت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات جاری رکھے گا ، چینی وزارت خارجہ
- ایک چین کے اصول کی پاسداری پر عالمی برادری کا اتفاق ہے ، چینی وزارت خارجہ
- پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں ، صدر
- چین کی سیاحتی صنعت تیز ترقی کے مرحلے میں داخل ہو گئی