ماہ نور

مجھے پاکستان میں ہی کام کرنازیادہ پسند ہے،ماہ نور

لاہور(عکس آن لائن) مجھے پاکستان میں ہی کام کرنا زیادہ پسند ہے،مجھے اپنے پاکستانی لوگوں سے ہی اتنا پیار محبت اور شہرت ملی ہے کہ مجھے کہیں جانے کی ضرورت نہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت ماڈل ،اداکارہ وٹی وی ہوسٹ ماہ نور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جو عزت مجھے اپنے پیارے ملک پاکستان نے دی ہے شائد کوئی ملک نہ دے سکے ،

اپنے فن کی بدولت اپنا اور اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کرنا ہی میرے لیئے سب کچھ ہے،ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہمجھے بچپن سے ہی ایکٹر بننے کا شوق تھا اگر یہ شوق پورہ نا ہوتا تو کوئی خدمت خلق کرنے کیلئے فلاحی ادارہ ضرور بناتی،انہوں نے مزید کہا کہ ہماری شوبز انڈسٹری پوری دنیا میں مانی جاتی ہے اور ہمیں مزید منفرد کام کر کے اس کو اور نکھارنا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں