نوشین شاہ

مجھے نہ جاننے والے میرے لئے افسوس نہ کریں‘ نوشین شاہ کا ناقدین کو مشورہ

لاہور (عکس آن لائن) معروف اداکارہ و سپر ماڈل نوشین شاہ نے تاحال شادی نہ ہونے کا طعنہ دینے والے صارف کو کرارا جواب دے دیا۔

حال ہی میں لاہور میں منعقد ہونے والے برائڈل شو کے دوران نوشین شاہ نے فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کے لیے ریمپ واک کی۔مذکورہ ریمپ واک کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن کے کمنٹس میں صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

ایسے میں ایک صارف نے اداکارہ کو تاحال شادی نہ ہونے کا طعنہ دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے ان اداکاراﺅں کے لیے افسوس ہے، ان میں سے بہت سی شادی نہیں کرتیں اور صرف عروسی ملبوسات کی ماڈلنگ کرتی رہتی ہیں۔

صارف کے تبصرے پر اداکارہ نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ جب ہم ایک دوسرے کو نہیں جانتے تو براہ مہربانی ہمارے لیے افسوس نہ کیجئے۔انہوں نے مزید لکھا کہ کسی کی شادی ہونا یا نہ ہونا اللہ تعالی کے ہاتھوں میں ہے، اسی نے ہم سب کو جوڑوں میں پیدا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں