عابدہ پروین

مجھے صوفیانہ کلام کی گائیکی کی وجہ سے عزت و احترام ملتا ہے ‘ عابدہ پروین

لاہور ( عکس آن لائن) نامور صوفی گائیک عابدہ پروین نے کہا ہے کہ صوفیانہ کلام پڑھنے والے معاشرے میں ایک مقام رکھتے ہیں ،صوفیانہ کلام میں جس قدر روحانیت ، چاشنی ، محبت اور امن کا درس ہے وہ کسی اور کلام میں نہیں ،مجھے جو عزت و احترام ملتا ہے وہ صوفیانہ کلام کی بدولت ہے ۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جو روحانی خوشی کا احساس صوفیانہ کلام پیش کرنے میں آتا ہے وہ کسی اور کلام میں نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ برصغیر میں صوفیانہ کلام پیش کرنے میں پنجاب اور خاص طور پر لاہور کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ یہاں کے گلوکاروں نے صوفیانہ کلام کو پوری دنیا میں پھیلایا ہے اور یہ سلسلہ تا قیامت جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ مجھے جو عزت و احترام ملتا ہے وہ صوفیانہ گائیکی کی وجہ سے ملتا ہے اور میں اس پر اپنے رب کی شکر گزار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں