حلیم عادل شیخ

مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی (نمائندہ عکس)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج میں پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کا مکروح چہرہ عوام کو دکھانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ضمانت کے باوجود پولیس مجھے گرفتار کرنا چاہ رہی ہے، مشکوک گاڑیاں میری سوسائٹی کے باہر گھوم رہی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ کچھ دن بعد میری بیٹی کی شادی ہے، شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں گھر پر موجود تھا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ انیٹی کرپشن کو آج مجھے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا، پورے کراچی کے انیٹی کرپشن کے افسران کو میرے پیچھے لگایا گیا۔ انکا کہنا ہے کہ کل سندھ اسمبلی کا بجٹ بھی پیش کیا گیا اورمجھے بجٹ اجلاس میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، گزشتہ برس بھی بجٹ اجلاس میں تقریر کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، میں سندھ کے عوام کے آواز اٹھاتا ہوں اس لئے مجھے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ عمران خان کا سپاہی ہوں امپورٹڈ حکومت سے نہیں ڈروں گا، یہ سیاہ رات ختم ہونے والی ہے سب سے حساب لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں