ثانیہ مرزا

مجھے اپنے بیٹے اذہان پر فخر ہے، ثانیہ مرزا

کراچی (عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان شعیب کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کے کیپشن میں ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ مجھے اپنے بیٹے اذہان پر فخر ہے۔بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے حال ہی میں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے اذہان شعیب اپنی ماما ثانیہ مرزا کو ٹہلتے ہوئے مسنون دعائیں سنائے رہے ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں ثانیہ مرزا نے لکھا کہ اذہان نے 5 دن میں مسنون دعائیں یاد کی ہیں.

تلفظ میں بھی انشاء اللہ بہتری آجائیگی۔ ثانیہ نے مزید لکھا مجھے اپنے بیٹے اذہان پر فخر ہے کیونکہ اذہان کو پتا ہے کہ سونے سے پہلے دعا پڑھی جاتی ہے کیونکہ ہم زیادہ تر سفر میں رہتے ہیں اس لییانھیں اس کی زیادہ ضرورت ہے۔ثانیہ کے مطابق اذہان نے ان دعاؤں کو چند بار پڑھا واور انھیں وہ یاد ہوگئی اذہان اپنی بہترین یادداشت کے باعث ہر گزرتے دن کے ساتھ مجھے حیرت زدہ کردیتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں