متعدد مصنوعات پر ڈیوٹی کے ڈرا بیک کا جائزہ لیا جا رہا ہے ،مشیر تجارت

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ متعدد مصنوعات پر ڈیوٹی کے ڈرا بیک کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ ایک بیان میں عبد الرزاق داؤد نے کہاکہ پولٹری ، پلاسٹک میٹریل، بجلی کے پنکھے اور بہت سے دوسری مصنوعات کا جائزہ لیا گیا ،حکومت کو اس بات کا احساس ہے کہ تاجروں کو ڈیوٹی کی مد میں مسائل کا سامنا ہے ۔

مشیر تجارت نے کہاکہ حکومت تجارتی سرگرمیوں میں شامل کاروبار کو مدد فراہم کرنے کی اہمیت کو سمجھتی ہے۔مشیر تجارت نے کہاکہ اس مشکل وقت میں کاروباری افراد کو مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں ،کاروباری سرگرمیوں میں بہتری لائی جا رہی ہے ۔مشیر تجارت نے کہاکہ کاروباری برادری سے آگے بڑھنے کے طریقہ کار سے متعلق تجاویز دیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں