بینرز آویزاں

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ کل اسلام آباد پہنچیں گے،،خیر مقدمی بینرز آویزاں

اسلام آباد (عکس آن لائن)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پیر کواسلام آباد پہنچیں گے،اس ضمن میں وفاقی دارالحکومت میں خیر مقدمی بینرز آویزاں کر دیئے گئے ،پیر کو اسلام آباد میں عام تعطیل ہوگی ، متحدہ عرب امارات کے صدر کی طرف سے پاکستان کیلئے بڑے معاشی پیکج کا اعلان متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے،حکومت یو اے ای کے صدر کا فقید المثال استقبال کریگی اس ضمن میں وفاقی دارالحکومت میں خیر مقدمی بینرز آویزاں کر دیئے گئے ۔

ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے طیارے شیخ محمد بن زید کے طیارے کو اسلام آباد کی حدود میں داخل ہونے پر اسکارٹ کریں گے،ایف سولہ اور جے ایف 17 تھنڈرز طیارے سلامی پیش کریں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ وزیراعظم شہباز شریف خود چکلالہ ائیر بیس پر شیخ محمد بن زید اور ان کے وفد کا استقبال کریں گے۔شیخ زید کی وزیراعظم شہبازشریف سے ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر کی طرف سے پاکستان کیلئے بڑے معاشی پیکج کا اعلان متوقع ہے۔ دونوں ممالک میں وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔متحدہ عرب امارات کے صدر دورے کے پیش نظر اسلام آباد میں 30 جنوری بروز پیر کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے،تمام سرکاری، نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ ایم سی آئی، سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ معمول کے مطابق امور سرانجام دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں