رحیم یار خان(عکس آن لائن) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ بن زید النہیان ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر اپنے شاہی وفد کے ہمراہ بدھ کے روز رحیم یار خان پہنچ گئے، چولستان کے صحرا میں واقع چاندنہ ائیرپورٹ پر وزیراعظم شھباز شریف وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور ان کے وفدنے شاہی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور یو اے ای برادرانہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیاذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات یو اے ای کے صدر شیخ بن زید النہیان رحیم یار خان چولستان میں واقع اپنے محل میں ایک ہفتہ قیام کریں گے یاد رہے
کہ شیخ بن زید النہیان پاکستان اور رحیم یار خان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ان کی آمد پر رحیم یار خان شھر بھر کی طرح صحرائے چولستان میں بھی خوشی کا سماہے ، اور شیخ انٹرنیشنل ایئرپورٹ رحیم یار خان اور چولستان میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں