خلیفہ بن زاید آل نہیان

متحدہ عرب امارات ، عید الاضحی پر 515 قیدیوں کی رہائی کا حکم

ابوظہبی(عکس آن لائن) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے عید الاضحی پر 515 قیدیوں

کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔صدارتی حکم سے رہائی پانے والے یہ قیدی مختلف جرائم میں سزائیں پوری کر رہے

تھے۔شیخ خلیفہ بن زاید نے ان قیدیوں کے ذمے جرمانوں کو بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔قیدیوں کی سزا میں یہ

معافی شیخ خلیفہ بن زاید کے اس عزم کا حصہ ہے جو خاندانی ہم آہنگی ، فیملیز کو مسرت دینے اور معافی

پانے والے قیدیوں کو ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کا موقع میسر کرنے کے لیے ہے۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات

کے صدر شیخ خلیفہ بن زایداال نہیان نے رمضان کی آمد پر 1511 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں