پرویز الٰہی

مبینہ کرپشن کیس، پرویز الہی سمیت دیگر14 ملزمان کی طلبی کے نوٹسز جاری

لاہور (عکس آن لائن) احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن اور کک بیکس وصولی کے معاملے میں چودھری پرویز الہی و دیگر ملزمان کی طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے۔ احتساب عدالت لاہور کے جج زبیر شہزاد کیانی نے نیب ریفرنس پر سماعت کی، نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کے معاملے پر پرویز الہی سمیت دیگر کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے، احتساب عدالت نے پرویز الہی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر 14 ملزمان کی طلبی کے نوٹس جاری کئے۔

بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعلی پرویز الہی و دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن کے خلاف نیب ریفرنس پر مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ نیب لاہور نے پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف 1 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس میں نیب کا موقف ہے کہ پرویز الہی اور مونس الہی سمیت دیگر نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، سابق وزیراعلی نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں