عمران خان، بشریٰ بی بی

مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کے چاروں گواہوں کے بیانات قلمبند

اسلام آ باد (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ منگل کے روز اسلام آباد میں سول جج قدرت اللہ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت کی جس کے دوران درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی اور گواہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران کیس گواہ اور خاورمانیکا کے گھریلو ملازم محمد لطیف کا بیان قلمبند کرایا گیا جس کے بعد کیس کے چاروں گواہوں کے بیانات قلمبند ہوگئے۔

بعدازاں، عدالت نے کیس کے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ درخواست گزار کے وکیل جمعہ کو کیس کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں