ماہ رمضان میں

ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومتی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کروا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر

چنیوٹ(نمائندہ عکس آن لائن)ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومتی ہدایات پر مکمل عمل درآمد کروا رہے ہیں ، تاجر ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری سے اجتناب کرتے ہوئے اشیاءروزمرہ مناسب منافع کے ساتھ عوام کو فروخت کریں ،یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ منڈی کے وزٹ کے موقع پر کی ،

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا وزٹ کیااورمختلف شیڈز میں جا کر پھلوں و سبزیوں کی بولی کے عمل ، اشیاءکی دستیابی اور ان کے معیار کا جائزہ لیا ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عائشہ یٰسین اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے ،ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے پھلوں و سبزیوں کی دستیابی اور انکی تھوک کے حساب سے فروخت کے لیے دی جانے والی نیلامیوں کا بغور جائزہ لیا اورہدایت کی کہ پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں پر گہری نظر رکھی جائے ،

انہوں نے مزید کہا کہ پرائس لسٹ کے مطابق عام مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیاءکی فروخت کو یقینی بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی میں فروخت کیلئے آنے والی اشیاءکا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کے افسران سے کہا کہ کسی بھی شے کی قلت کی صورت میں سپلائی کے فوری اقدامات کریں تاکہ قیمتیں بڑھنے کا خدشہ نہ ہو ، ڈپٹی کمشنر نے کسان پلیٹ فارم پر کاشتکاروں کے لیے دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور تمام تر انتظامات کو مزید بہتر رکھنے کی تاکید کی ،

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ سبزی و فروٹ منڈی کے روزانہ کی بنیاد پر دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ پھلوں و سبزیوں کی بولیوں کے عمل کی انسپکشنز کر کے قیمتوں کو اعتدال میں رکھا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں