فیصل آباد (عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ گلاب کا پہلا پتا کھلنے سے پھول کی برداشت تک
اسے مختلف دشمنوں اور بیماریوں کاسامنا کرنا پڑتا ہے ،
جن میں سب سے مہلک بیماری کالے دھبے کی ہے جو گلاب کی خوبصورتی اور حسن کو دھندلا کررہی ہے،
لہٰذا کاشتکار گلاب میں کالے دھبے کی بیماری کے بروقت انسداد کیلئے فوری اقدامات کریں۔
انہوں نے کہاکہ جن اقسام میں کالے دھبے کی بیماری عام ہو رہی ہو ،
ان اقسام کو ان علاقوں میں کاشت نہ کیاجائے جہاں پھپھوندی کے حملے کا زیادہ خطرہ ہو ۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں گلاب کی کافی تعداد میں ایسی اقسام پائی جاتی ہیں.
جو پھپھوندی کی بیماری سے پاک ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار گلاب کے پودوں کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں.
اور تمام گرے ہوئے متاثرہ پتوں اور شاخوں کو کاٹ کر جلا دیں تاکہ بیماری کا پھیلاؤ روکاجاسکے۔