حرا مانی

ماں باپ کے علاوہ کوئی اپنا نہیں ہوتا، حرا مانی

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر والدین کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماں باپ کے علاوہ کوئی اپنا نہیں ہوتا۔اداکارہ حرا مانی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ماں باپ اور اولاد کے رشتے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ‘ماں باپ سے زیادہ آپ کی زندگی میں آپ کا کوئی اپنا ہو ہی نہیں سکتا ، اپنے ماں باپ کا سوچیں۔’انہوں نے لکھا کہ ‘ دنیا میں سب کچھ دوبارہ مل جاتا ہے، ماں باپ چلے جائیں گے تو واپس نہیں آسکتے۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں