ماڈل ہائی سکول منچن آباد

ماڈل ہائی سکول منچن آباد کے اساتذہ اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف سراپا احتجاج

منچن آباد( نمائندہ عکس آن لائن)
ماڈل ہائی سکول منچن آباد کے اساتذہ اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف سراپا احتجاج، احتجاجی اساتذہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ کرونا ویکسین سنٹر کے سلسلہ میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول منچن آباد میں سینٹر قائم کیے جانے کے اسسٹنٹ کمشنر مزمل الیاس کے فیصلے پر پرنسپل محمد محمد واہگہ نے سکول میں طلباء کی کثیر تعداد ہونے کی وجہ سے سینٹر نہ بننے کی گزارش کی تھی لیکن اس کے باوجود اے سی مذکور نے اسے اپنی انا کا مسئلہ سمجھتے ہوئے وہاں کرونا ویکسین سنٹر قائم کروادیا

اسی طرح اے سی منچن آباد کی طرف سے رمضان بازار میں دواساتذہ اور کمپیوٹر کی فراہمی کے سلسلہ میں ڈیمانڈ کی گئی تو پرنسپل مذکور نےمحکمہ تعلیم کی طرف سے اجازت دلوانے کا کہا تو اسسٹنٹ کمشنر نے اس بات کو اپنی توہین سمجھا اور انہوں نے سی ای او ایجوکیشن کے ذریعے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے پرنسپل محمد احمد واہگہ کو پیڈا ایکٹ کے تحت معطل کروا دیا اس سلسلہ میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں اساتذہ نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شدید احتجاج کیا اس موقع پر معطل ہونیوالے پرنسپل کی بحالی اور اسسٹنٹ کمشنر کے تبادلے کا مطالبہ کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں