ماچھیوال (نمائندہ عکس آن لائن)حکومتی نمائندوں کی عدم توجہ کی وجہ سےاہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے حلقے کے فلاحی کام کرنے پر مجبور ہیں ضلع وہاڑی کے نواحی گاوں چک نمبر 569ای بی کے رہائشی عبدالحمید خادم حسین عبدالغفور بھٹی اور شاہد نیاز کا کہنا تھا
کہ ہم ووٹ اس لیے دیتے ہیں کہ امیدوار کامیاب ہو کر لوگو ں کے مسائل اور اپنے علاقے کے مسا ئل حل کریں لیکن اس حکومت کے نمائندے اپنے علاقے میں عوامی فلاحی کام تو دور کی بات اپنے علاقے کے لوگوں سے ملنا بھی گوارہ نہیں کرتے اور آج ہم علاقے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خود ہی اپنی مدد آپ کے تحت اپنے گاوں کے کام کرونے پرمجبور ہیں اہل علاقہ کے لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر حکومتی نمائندے بھی ہمارا ساتھ دیں تو ہم بھی اپنے گاوں کو ضلع وہاڑی کا مثالی گاوں بنا سکتے ہیں