ماٹ گراس

ماٹ گراس کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ماٹ گراس کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ ماٹ گراس ایک زودہضم اور غذائیت سے بھرپور متعددکٹائیاں دینے والا چارہ ہے اسلئے اس کی کاشت سے بہترنتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصور احمدنویدامجدنےو بتایا کہ عام طورپر مئی جون کے مہینوں میں چارے کی قلت پیداہوجاتی ہے جبکہ اس عرصہ میں چارے کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ماٹ گراس انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کو نہ صرف جانور اور مویشی بے حد پسندکرتے ہیں بلکہ شاندار غذائیت کی بدولت ماٹ گراس سے دودھ اور گوشت کی پیداوارمیں بھی اضافہ ہوجاتاہے۔انہوں نے بتایا کہ ماٹ گراس ایک ایسا پودا ہے جو سخت ترین گرمی بھی باآسانی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔انہوں نے کہا کہ اس چارے کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ موسم برسات میں تیزی سے پھلتا پھولتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں