ماموں کانجن

ماموں کانجن میں موت کے سوداگروں کے خلاف گرفتاریوں کا تسلسل جاری

ماموں کانجن (نمائندہ عکس آن لائن)آر پی او فیصل آباد کی ہدائت پر ماموں کانجن میں موت کے سوداگروں کے خلاف گرفتاریوں کا تسلسل جاری ہے ایس آئی محمد اسلم صابری نے ایک اور منشیات فروش سرفراز عرف شفو مسلم شیخ ساکن 558گ ب کو پکڑ کر اس سے 2300گرام چرس برآمد کر لی اور جیل بھوا دیا ہے گزشتہ ایک ماہ میں پکڑا جانے والا یہ 15واں منشیات فروش ہے

واضح رہے کہ ماموں کانجن کے اصلاحی سماجی اور فلاہی حلقوں نے ماموں کانجن کے دیہات 510,511,499,500,548گ ب میں کھلے عام منشیات فروشی سے نوجوان نسل کے مستقبل کی تباہی کی شکائت کی تھی جس پر ان کی ہدائت پر ہی تھانہ ماموں کانجن کے مذکورہ دیہات میں منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی آپریشن جاری ہے چک510اور511گ ب کے 20 منشیات فروش مردوخواتین کا پولیس کو آئندہ دھندہ نہ کرنے کا ایک بار پھرمسجد میں قران پاک پر حلف دینا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے

واضح رہے کہ حلف دینے والے منشیات فروشوں میں متعدد پہلے بھی پکڑے جانے کے خوف سے حلف دے چکے ہیں مگر اس بار طرح پہلے بھی منشیات فروشی سے باز نہیں آئے تھے اور مبینہ پولیس ٹاﺅٹ ہر بار اس حلف برداری تقریب کی طرح پولیس کے نام پرمنشیات فروشوں کو تحفظ دلانے کے لئے لاکھوں روپے اکھٹے کر لیتے ہیں جس سے شائد پولیس لاعلم ہی رہتی ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں