ادارہ شماریات

مالی سال2020 کے 11ماہ میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی پیداوار میں10فیصد کمی ہوئی

لاہور(عکس آن لائن) ادارہ شماریات نے رواں مالی سال 2020 کے 11 ماہ کیلئے بڑی صنعتوں کی ترقی کا

ڈیٹا جاری کر دیا۔رپورٹ کے مطابق مالی سال2020 کے 11ماہ میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی پیداوار

میں10فیصد کمی ہوئی، جبکہ مذکورہ سال ہی گیارہ ماہ میں پیپراینڈبورڈمینوفیکچرنگ میں2.12فیصد اضافہ

ریکارڈ کیا گیا ۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال2020 کے 11ماہ میں فرٹیلائزرسیکٹر کی پیداوار

5.64فیصد بڑھی اور اسی دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی میں 10.66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مالی سال2020 کے 11ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار 20.87فیصد کی کمی ہوئی جبکہ مالی سال2020

کے 11ماہ آٹوموبائل سیکٹرکی پیداوارمیں 44.79فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں