ریلوے خسارہ

مالی سال 20-2019 کے دس ماہ کے اختتام پر ریلوے خسارہ میں ریکارڈ اضافہ

لاہور(عکس آن لائن) مالی سال 20-2019 کے دوران ریلوے خسارہ میں ریکارڈ اضافہ، مالی سال کے دس ماہ کے اختتام پر ریلوے کو کل 37 ارب 36 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا،

ریلوے اعدادوشمار کے مطابق مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا اپریل اوسط ماہانہ آمدنی 4 ارب 22 کروڑ جبکہ ماہانہ اخراجات 7 ارب 95 کروڑریکارڈ کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 20-2019 میں یلوے خسارہ میں ریکارڈ اضافہ ہوا، مالی سال کے دس ماہ کے اختتام پر ریلوے کو کل 37 ارب 36 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

ریلوے اعدادوشمار کے مطابق مطابق رواں مالی سال(2019.20) جولائی تا اپریل ریلوے کو کل 42 ارب 20 کروڑ آمدنی ہوئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق 10ماہ میں ریلوے اخراجات 79 ارب56 کروڑ ریکارڈ کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں