اسلام آباد (عکس آن لائن) جاری مالی سال کے دوران جوتوں کی برآمدات میں 4.29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس ) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ میں
جولائی تا مئی 2019-20 کے دوران جوتوں کی برآمدات 114.860 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں.
جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مئی 2018-19 کے دوران جوتوں کی برآمدات سے 110.140 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران جوتوں کی ملکی برآمدات میں 4.16 ملین ڈالر
یعنی 4 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بالحاظ وزن برآمدات 12.62 فیصد کے اضافہ سے 11 ہزار 887 میٹرک ٹن کے مقابلہ
میں 13 ہزار 388 میٹرک ٹن تک پہنچ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق چمڑے کے جوتوں کی برآمدات میں 1.83 فیصد اضافہ ہوا ہے .
اور برآمدات 95.665 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 97.413 ملین ڈالر ہوگئیں۔
اس طرح کینوس کے جوتوں کی برآمدات بھی 43.27 فیصد اضافہ سے 0.245 ملین ڈالر کے مقابلہ
میں 0.351 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ پی بی ایس کے مطابق مئی 2020 کے دوران برآمدات میں 33.98 فیصد کمی ہوئی ہے
اور برآمدات کی مالیت 6.428 ملین ڈالر تک کم ہو گئی جبکہ مئی 2019ء کے دوران برآمدات کا حجم 9.736 ملین ڈالر رہا تھا۔