مالٹا

مالٹاجلد‘کولیسٹرول لیول، دل کی صحت،نظام تنفس کے امراض سمیت کینسر سے تحفظ فراہم کرتاہے

قصور (عکس آن لائن) مالٹاکولیسٹرول لیول کنٹرول کرنے سمیت دل کی صحت‘نظام تنفس کے امراض اور کینسر سے تحفظ فراہم کرتاہے‘ وٹامن سی سے بھرپور مالٹے صحت کیلئے انتہائی فائدہ مندہیں‘ اس میں صرف 85کیلوریز ہوتی ہیں ‘مالٹے میں چربی‘کولیسٹرول یاسوڈیم توبالکل نہیں ہوتے یہی وجہ ہے کہ اسکے متعددطبی فوائدپائے جاتے ہیں‘وٹامن سی سے بھرپور یہ پھل جلد‘کولیسٹرول لیول دل کی صحت اورنظام تنفس کے امراض سمیت کینسر سے تحفظ فراہم کرتاہے۔

ان خیالات کا اظہارفاضل طب الجراحت‘فزیشن آف ہربل میڈیسن قصورحکیم میاں لیاقت احمدعلی نے’’اے پی پی‘ ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایاکہ اکثر ترش پھل میں وٹامن سی کی مقدارکافی زیادہ ہوتی ہے اورمالٹے بھی ان میں شامل ہیں‘ وٹامن سی خلیات کو جسم میں گردش کرنیوالے مضراجزاء یعنی فری ریڈیکلز سے تحفظ فراہم کرتاہے۔ یہ فری ریڈیکلزکینسر اور امراض قلب وغیرہ کا باعث بن سکتے ہیں اسی طرح مالٹے جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط کرکے عام روزمرہ کے جراثیموں اور انفیکشن جیسے نزلہ و زکام وغیرہ سے بھی بچاسکتے ہیں۔ وٹامن سی سے بھرپور یہ پھل جلد‘کولیسٹرول لیول‘ دل کی صحت اور نظام تنفس کے امراض سمیت کینسر سے تحفظ فراہم کرتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں