سومی علی

ماضی کی مقبول اداکارہ سومی علی کے سلمان خان پرسنگین الزامات

کراچی (عکس آن لائن)ماضی کی مقبول پاکستانی نژاد امریکی و بھارتی اداکارہ سومی علی نے سلمان خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار نے 8 سال تک انہیں تذلیل و استحصال کا نشانہ بنایا۔سومی علی کا شمار 1990 کی مقبول بولی وڈ ہیروئنز میں ہوتا ہے، انہوں نے سلمان خان، سنجے دت، سنیل شیٹھی اور متھن چکرورتی سمیت اس دور کے مقبول ہیروز کے ساتھ فلمیں کیں۔سومی علی نے تقریباً ایک درجن کے قریب بولی وڈ فلموں میں کام کیا تھا، وہ 1990 سے قبل 16 برس کی عمر میں فلموں میں کام کرنے کے لیے امریکا سے بھارت گئی تھیں۔سومی علی کی پیدائش پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوئی اور وہیں انہوں نے بچپن گزارا، بعد ازاں وہ اہل خانہ سمیت امریکا منتقل ہوگئی تھیں۔

سومی علی نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام پر پہلے سلمان خان کے خلاف سخت پوسٹ کرتے ہوئے اس میں نامناسب الفاظ کا استعمال بھی کیا، تاہم جلد اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کرنے کے بعد انہوں نے متعدد پوسٹس شیئر کیں۔سلسلہ وار پوسٹس کو شیئر کرتے وقت انہوں نے اپنی پرانی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ انہوں نے پہلی پوسٹ اس لیے ڈیلیٹ کی، کیوں کہ اس میں نامناسب الفاظ تھے۔ایک پوسٹ میں انہوں نے ماضی میں سلمان خان کے ساتھ تعلقات میں رہنے کے 8 سال کے واقعات کا ذکر کیا اور دعویٰ کیا کہ مذکورہ 8 سال ان کی زندگی کے بدترین سال تھے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ سلمان خان انہیں 8 سال تک استحصال و تذلیل کا نشانہ بناتے رہے، انہیں تنہائی سمیت سب کے سامنے یہ احساس دلاتے رہے کہ وہ بہت ہی گری ہوئی اور چھوٹی ہیں۔سومی علی کے مطابق سلمان خان کا رویہ ایسا ہوتا تھا

جیسے وہ ان سیتعلقات استوار کرکے ان پر احسان کر رہے ہوں۔انہوں نے لکھا کہ کئی سال تک پہلے سلمان خان انہیں اپنی گرل فرینڈ ماننے کو تیار نہیں تھے اور جب کافی عرصے بعد انہوں نے انہیں اپنی محبوبا تسلیم کیا تو انہیں سب کے سامنے ذلیل کرنے لگے۔ماضی کی مقبول اداکارہ نے سلمان خان پر ذہنی و جسمانی تشدد کے سنگین الزامات بھی لگائے اور کہا کہ وہ ان کا استحصال بھی کرتے رہے۔سومی علی نے یہ اعتراف بھی کیا کہ سلمان خان کے ساتھ تعلقات میں رہنے کے دوران ان کے تشدد و استحصال سے بچنے کے لیے انہوں نے دوسرے مرد حضرات سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں