ماسک پہننے

ماسک پہننے کو لازم قرار دینے سے متفق نہیں،امریکی صدرٹرمپ

واشنگٹن (عکس آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ کورونا کی وبا کے پھیلائو کو روکنے کے لیے امریکیوں کو ماسک پہننے کا حکم نہیں دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ جنھوں نے ابتدا میں خود بھی ماسک کے استعمال پر مزاحمت کی تھی نے کچھ روز قبل پہلی مرتبہ عوامی سطح پر ماسک کا استعمال کیا۔

گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بات سے متفق نہیں کہ قومی سطح پر ماسک کے استعمال کو لازم قرار دیا جائے۔ وہ کہتے ہیں کہ لوگوں کے پاس کچھ آزادی ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں