آٹے کی قیمت

مارکیٹ میں آٹے کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لئے گندم ریلیز پالیسی میں ترمیم کا فیصلہ

لاہور(عکس آن لائن) مارکیٹ میں آٹے کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لئے گندم ریلیز پالیسی میں ترمیم کی جائے گی، گندم کی گرائنڈنگ کیلئے اب فلور ملوں کا اوپن ٹینڈر کے ذریعے انتخاب کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ خوراک کی کوٹہ سسٹم ختم کر کے ملوں کواب اوپن ٹینڈرکے ذریعے گندم ریلیز کرنے کی تجویز زیر غور ہے، اس نئی پالیسی میں نئے نظام کے تحت آٹے کی گرائنڈنگ کاسٹ کم ہونے سے قیمت میں کمی کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی پالیسی میں ترامیم کے حوالے سے حکومت کو آگاہ کردیا گیا، حکومت فلور ملوں کو گندم اوپن ٹینڈر پر دے گی تو آٹے کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا جبکہ حکومت کو اس پالیسی کی منظوری پر فلور ملز مالکان کو منانا مشکل ہو سکتا ہے ۔محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی ابتدائی مرحلے میں رمضان پیکج کے لیے ہے اور آئندہ سال اس پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے ابھی مشاورت جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں