ایف بی آر

مارچ میں ایف بی آر کو 64 ارب روپے ریونیو شارٹ فال کا سامنا

لاہور( عکس آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو مارچ 2023 کے دوران 64 ارب روپے ریونیو شارٹ فال کا سامنا رہا۔ذرائع کے مطابق مارچ کے دوران ایف بی آر کے محصولات 663 ارب روپے رہے جبکہ مارچ کے مہینے کے لیے ایف بی آر کا 727 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

جولائی سے مارچ ایف بی آر 5156 ارب روپے کا ٹیکس جمع کر سکا، آئندہ سہ ماہی کے دوران ایف بی آر کو 2484 ارب روپے جمع کرنا ہوں گے۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں