محمد حفیظ

مائنڈ سیٹ کلیئر ہے اچھے نتائج دینے ہیں ،ابھی سیٹ اپ میں ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں’ محمد حفیظ

لاہور( عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کا دورہ سب کے لیے بہت چیلنجنگ ہے،چینلجنگ کنڈیشنز میں کھیلنا ہے اورسب اس کے لئے تیار ہیں،آسٹریلیا میں کھلاڑی بہترین نتائج دیں گے،تمام کھلاڑی اچھی پرفارمنس دینے کے لئے بیتاب ہیں،ٹیم ڈائریکٹر کا کام پلان بنانا اور سپورٹ اسٹاف نے اس پر عمل کرنا ہے،ابھی سیٹ اپ میں ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں،ٹی ٹونٹی کی کپتانی کیلئے شاہین کا نام میں نے تجویز نہیں کیا، شاہد آفریدی میرا نام لیتے ہیں تو اس بارے انہی سے پوچھا جائے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا ء اشرف کا مشکور ہوں جنہوں نے ذمہ داریاں دیں،جو کوچنگ اور مینجمنٹ سٹاف مقرر کیا گیا ہے وہ بہترین ہے کیونکہ یہ سب وہ لوگ ہیں جنہوں نے حال ہی میں پاکستان کے لئے بہت شاندار پرفارمنسز دی ہیں اور اب ان کو ایک نیا کردار نئی سوچ کے ساتھ دیا جا رہا ہے تا کہ ماڈرن کرکٹ کے حساب سے ایک نیا پراسس چل سکے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ سب کے لئے چیلنجنگ ہے ،سب کا مائنڈ سیٹ کلیئر ہے، بہتر نتائج لے کر آئیں گے،چینلجنگ کنڈیشنز میں کھیلنا ہے سب اس کے لئے تیار ہیں۔آسٹریلیا میں کھلاڑی بہترین نتائج دیں گے،تمام کھلاڑی اچھی پرفارمنس دینے کیلئے بیتاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم ڈائریکٹر کا کام پلان بنانا اور سپورٹ اسٹاف نے اس پر عمل کرنا ہے، ابھی سیٹ اپ میں ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خوش ہوں کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترکارکردگی والوں کوعزت دی گئی، این اوسی پالیسی بھی بہت جلد کلیئریٹی کے ساتھ سامنے آئے گی۔انہوںنے کہاک کہ ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی کے لئے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کا نام میں نے تجویز نہیں کیا ، اگر سابق کپتان شاہد آفریدی میرا نام لیتے ہیں تو اس بارے انہی سے پوچھا جائے۔ شاہد آفریدی نے خود ہی کہا کہ شاہین کپتان نہیں ہونا چاہیے اور رضوان کپتان ہونا چاہیے لیکن ایسا میرے علم میں کچھ نہیں ، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود دونوں باصلاحیت کھلاڑی ہیں ان کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نے کپتان بنایا ہے۔

یہ شاہد آفریدی ہی بتا سکتے ہیں کہ وہ کیوں نہیں شاہین کو کپتان دیکھنا چاہتے تھے اور کیوں چاہتے تھے کہ رضوان کپتان بنے۔شاہین آفریدی اور شان مسعود میں پوٹینشل موجود ہے اور وہ قومی ٹیم کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ڈومیسٹک میں پرفارمرز کو عزت دیںگے تو اچھا ہوگا،جب ہارنے کے لئے کچھ نہ ہو تو ٹیمیں اچھا پرفارم کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں