عطا اللہ تارڑ

لیگی کارکن کا لہو رائیگاں نہیں جائیگا، قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائیگا، عطا اللہ تارڑ

لاہور( عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے نارووال میں مسلم لیگ (ن) کے کارکن محمد یوسف کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متوفی محمد یوسف مسلم لیگ (ن)کا کارکن تھا،

پی ٹی آئی دھاندلی کیلئے قتل و غارت پر اتر آئی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی غنڈہ گردی سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، محمد یوسف کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، متوفی محمد یوسف کے خاندان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔اللہ تعالی محمد یوسف مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں