اشرف بھٹی

لیگی قیادت معیشت کی بحالی کے ایجنڈے پر اسٹیک ہولڈرز کواعتماد میں لے گی’ اشرف بھٹی

لاہور(عکس آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجرا ن کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ معیشت کی بحالی کے ایجنڈے پر تاجروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور انہیں اعتماد میں لے گی ، نواز شریف کا ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا ایک ٹریک ریکارڈ ہے اور قوی امید ہے کہ وہ اب بھی قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں انار کلی سمیت مختلف مارکیٹوں کے عہدیداروں نے شرکت کی اور تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

اشرف بھٹی نے کہاکہ آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے تاجر تنظیموں کے سرکردہ رہنما نواز شریف کے استقبال کیلئے مینار پاکستان پہنچیں گے ، پنجاب بالخصوص لاہور سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے بھرپور تیاریاں کی ہیں اور مینار پاکستان کے پنڈال میں مختص انکلوژر میں تاجروں کی بھرپور نمائندگی ہو گی ۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف مدبر اور دور اندیش سیاستدان ہیں ، انہوںنے پہلے بھی ملک کو معاشی طور پر مضبوط کیا اور ان شا اللہ اب بھی قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں