فردوس عاشق اعوان

لیگی دور حکومت میں قطر سے ایل این جی کی درآمد میں ہوشربا مالی بے قاعدگیاں سامنے آرہی ہیں،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیگی دور حکومت میں قطر سے ایل این جی کی درآمد میں ہوشربا مالی بے قاعدگیاں سامنے آرہی ہیں،ایل این جی درآمد پر 2015-16 کی آڈٹ رپورٹ شاہد خاقان عباسی کے دعوﺅں کی نفی ہے،108 ارب کی بے قاعدگیوں اور صارفین سے ساڑھے چار ارب اضافی وصولیوں کا جواب دینا پڑے گا۔

جمعرات کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ لیگی دور حکومت میں قطر سے ایل این جی کی درآمد میں ہوشربا مالی بے قاعدگیاں سامنے آرہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایل این جی درآمد پر 2015-16 کی آڈٹ رپورٹ شاہد خاقان عباسی کے دعوﺅں کی نفی ہے۔انہوںنے کہاکہ 108 ارب کی بے قاعدگیوں اور صارفین سے ساڑھے چار ارب اضافی وصولیوں کا جواب دینا پڑے گا۔۔انہوںنے کہاکہ آج پاکستان کے عوام کو مہنگی گیس خریدنے پڑ رہی ہے تو اس کے پیچھے کٹھ پتلی وزیراعظم کی کارستانیاں ہیں۔انہوںنے کہاکہ سیاسی انتقام کا راگ الاپنے اور خود کو بے گناہ قرار دینے والوں کا دامن داغدار ہے۔انہوںنے کہاکہ قومی خزانے کو چونا لگانے والوں سے ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں