لاہور(عکس آن لائن ) ماڈل ٹاون کچہری کی عدالت نے ریاست مخالف بیانات دینے کے مقدمے میں ایم این اے جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 جون تک توسیع کر دی۔
بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے جاوید لطیف کے کیس پر سماعت کی۔ جاوید لطیف کو سخت سیکورٹی میں ماڈل ٹان کچہری میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کو جاوید لطیف کے کیس کا چالان جلد جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ لیگی رہنما جاوید لطیف کی پیشی کے موقع پر ماڈل ٹاون کچہری کے اطراف سڑکوں کو بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا۔