چینی وزیر اعظم

لینچھانگ میکانگ  تعاون  نے ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک مضبوط ڈھال تشکیل دی ہے، چینی وزیر اعظم

بیجنگ (عکس آن لائن)   چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے چوتھے لینچھانگ میکانگ کوآپریشن لیڈرز  میٹنگ  میں شرکت کی۔ لی چھیانگ اور میانمار کے رہنما من آنگ ہلینگ نے اس اجلاس کی مشترکہ صدارت کی جس میں کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن منائی، لاؤ کے وزیر اعظم سونکسی، تھائی وزیر اعظم سیتھا اور ویتنام کے وزیر اعظم فام من چن نے بھی  شرکت کی۔منگل کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ لینچھانگ میکانگ  تعاون کے آغاز کے بعدسات سالوں میں ان  چھ ممالک نے ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک طاقتور انجن اور  مشترکہ سلامتی کے لیے ایک مضبوط ڈھال تشکیل دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ باہمی افہام و تفہیم اور  دوستی کے جزبے نے رشتوں کو  مضبوط کیا ہے ۔ خاص طور پر چین نے کمبوڈیا، لاؤس،میانمار، تھائی لینڈ اور ویتنام کے ساتھ پے در پےدو طرفہ ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کا  اعلان کیا  جس سے لینچھانگ میکانگ  ممالک کو مثبت پیش رفت حاصل کرنے میں مزید مدد ملی ہے۔ چین کے وزیر اعظم   نے مزید کہا کہ ہمیںلینچھانگ میکانگ  ممالک کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینا جاری رکھ کر  “بیلٹ اینڈ روڈ ” کے اعلیٰ  اور معیاری  ڈیمونسٹریشن زون کی تعمیر  کےلیے کوشاں رہنا چاہیے  اور جدیدیت کے راستے پر مل کر کام کرنا  چاہیے۔

چینی وزیر اعظم نے  لینچھانگ میکانگ  تعاون کے استحکام کے لیے  چار تجاویز  بھی  پیش کیں ۔ پہلی یہ کہ مربوط ترقی کو گہرا کرنا  چاہیے اور کھلے تعاون پر عمل کرنا چاہیے  ۔اس ضمن میں   چین لینچھانگ میکانگ  تعاون اور مشترکہ ترقی کے  حصول  کے لئے قرضے کی صورت میں  خصوصی رقم  مختص کرے گا۔ دوسری تجویز میں  سبز تعاون کے فروغ  اور آبی وسائل کے  استعمال میں تمام ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کا مکمل احترام کیا جانا   شامل ہے  ۔ تیسری تجویز   حفاظتی انتظام کو مضبوط بنانے کے حوالے سے  اور  چوتھی تجویز   عوام کے درمیان  ثقافتی تبادلوں کو گہرا  کرنے کی ہے۔

تمام فریقین نےلینچھانگ میکانگ  تعاون کی  نتیجہ خیز  کامیابیوں  پر بہت تعریف کی، اور  اس خیال کا اظہار کیا کہ  لینچھانگ میکانگ  تعاون کو مزید  گہرا اور مستحکم کر تے ہوئے  لینچھانگ میکانگ  اقتصادی ترقی کی پٹی اور ہم نصیب معاشرے کی تعمیر  میں مل کر کام کرنا چاہیے۔

اجلاس میں چوتھےلینچھانگ میکانگ  تعاون کے رہنماؤں کے اجلاس کا نیپیڈو اعلامیہ،  لینچھانگ میکانگ  کوآپریشن کا  2023 تا2027 تک  پانچ سالہ ایکشن پلان   اور  متعلقہ  خطے میں  اختراعی راہداری کی تعمیرسے متعلق مشترکہ اقدام  کا  اعلامیہ جاری کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں