عابدہ پروین

لیجنڈری گلوکار شوکت علی کی وفات سے پاکستان عظیم گلوکار سے محرو م ہو گیا’ عابدہ پروین

لاہور(عکس آن لائن) نامور گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ لیجنڈری گلوکار شوکت علی کی وفات سے پاکستان ایک عظیم گلوکار سے محرو م ہو گیا، شوکت علی مرحوم جتنے بڑے گلوکار تھے اس سے زیادہ شفیق او رمحبت کرنے والے انسان تھے ، جس کسی کی بھی ان سے شناسائی رہی ہے وہ ان کی تعریف ہی کرتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں عابدہ پروین نے کہا کہ شوکت علی کسی سے بھی ملتے ہمیشہ محبت اور شفقت کا اظہار کرتے اور یہی وجہ ہے کہ آج ہر کوئی ان کے انتقال پر افسردہ اور غمزدہ ہے ۔ خدا کی ذات سے دعا ہے کہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں