ترک صدر

لیبیا کے خلیفہ ہفتار نے دوبارہ لڑائی شروع کی تو سبق سیکھا دینگے ، رجب طیب اردوان

انقرہ(عکس آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ماسکو میں سیز فائر کے لئے مذاکرات سے دستبرداری کے بعد اگر لیبیاء کے مرد آہن خلیفہ ہفتار نے دوبارہ لڑائی شروع کی تو وہ انہیں سبق سکھائیں گے ۔

طرابلس میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کیساتھ 9ماہ سے جاری لڑائی کے خاتمے کیلئے امن معاہدے پر دستخط کیے بغیر روانہ ہوگئے ہیں ،اردوان نے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں انقرہ میں اپنی پارٹی کے اجلاس کے دوران بتایا کہ اگر باغی ہفتار نے لیبیا میں ملک کی آئینی حکومت اور ہمارے بھائیوں پر حملے جاری رکھے تو ہم انہیں سبق سکھانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے ۔اردوان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ اب برلن میں ہونیوالے مذاکرات میں زیر بحث آئے گا جہاں یورپین شمالی افریقن اور مشرق وسطیٰ کے ساتھ اقوام متحدہ ، یورپی یونین ، افریقن یونین اور عرب لیگ کے نمائندے شریک ہوں گے۔اردوان نے کہا کہ باغی ہفتار نے سیزفائر معاہدے پر دستخط نہیں کیے ، اس نے پہلے ہاں کہاں اور بعدازاں بدقسمتی سے وہ ماسکو چھوڑ گیا ، وہ ماسکو سے فرار ہو گیا ۔اس کے باوجود ہم سمجھتے ہیں کہ ماسکو میں ہونیوالے مذاکرات مثبت تھے جیسا کہ اس سے باغی ہفتار کا عالمی کمیونٹی کو اصل چہرہ دکھایا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں