ترک فوج

لیبیا میں ترک فوج کا مقصد لڑائی نہیں ، وفاق حکومت کی معاونت کرنا ہے،ترکی

انقرہ (عکس آن لائن)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ترک فوج مرحلہ وار لیبیا پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدر ایردوآن نے اعتراف کیا کہ لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے ہماری فوج طرابلس پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی سینئر فوجی افسران کو بھی الوفاق ملیشیا کی مدد کے لیے بھیجے گا۔طیب ایردوآن کا کہنا تھا کہ لیبیا میں ترک فوج کا مقصد لڑائی میں حصہ لینا نہیں بلکہ قومی وفاق حکومت کی معاونت کرنا ہے تاکہ لیبیامیں انسانی المیے سے بچا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ ترکی اور لیبیا کی قومی وفاق حکومت مشرقی بحیرہ روم میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں