انٹونیو گوٹیرش

لیبیا میں اجتماعی قبروں کی تحقیقات کرائی جائیں، سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش

اقوام متحدہ (عکس آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے لیبیا میں اجتماعی قبروں کی دریافت کے بعد جامع اور آزادانہ تحقیقات پر زور دیا ہے۔

سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ حال ہی میں ان اجتماعی قبروں کی دریافت کی خبر ملنے پر وہ حیران رہ گئے تھے۔

گوٹیرش نے لیبیا کے حکام سے کہا ہے کہ وہ تفتیش کے لیے متعلقہ مقامات کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے لاشوں اور ان کی باقیات کی شناخت کا عمل مکمل کرانے، موت کی وجوہات کا تعین کرانے اور ان باقیات کو ہلاک شدگان کے لواحقین کے حوالے کیے جانے پر بھی زور دیا۔

جمعرات کے روز طرابلس سے قریب 65کلومیٹر کے فاصلے پر 8 اجتماعی قبریں ملی تھیں۔ اس حوالے سے عالمی برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں