لائبہ خان

’’لہور دا ٹیشن‘‘میری یادگار فلموں میں سے ایک ہوگی،لائبہ خان

لاہور(عکس آن لائن)فلمسٹار لائبہ خان نے ایک ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ حالیہ شروع ہونے والی پنجابی فلم’’لہورداٹیشن‘‘ ان کی یادگار فلموں میں سے ایک ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں لائبہ خان نے کہاکہ اس وقت فلم انڈسٹری زوال پذیر ہوچکی ہے اور اچھے موضوعات پر فلمیں نہ ہونے کے برابر ہیں ایسے میں فلمساز شاہد بیگ اور اکبر چوہدری گجر نے ’’لہورداٹیشن‘ ‘ شروع کرکے انڈسٹری کے مردہ جسم میں زندگی کی ایک نئی لہر دوڑائی ہے۔

لائبہ خان نے کہاکہ اس نئی فلم میں ان کا کردار ایک گاؤں کی لڑکی کا ہے جس میں ان کے مدمقابل اکبر چوہدری ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں ان کی چھوٹی بہن بیاخان بھی بطور ہیروئین کام کررہی ہیں اس فلم کی کہانی کامزاح،اقدار،کلچر اور محبت پر مبنی ہے جس میں ویسٹرن اور مقامی کلچردکھایا گیاہے۔لائبہ خان نے مذید کہاکہ ان دنوں اس فلم کا میوزک تیار کیا جارہاہے بہت جلد اس کی شوٹنگ کا افتتاح ان کے گانے سے کیا جائیگا جسے پاکستان کے نامور بھنگڑا کنگ گلوکار شاہد سونونے گایا ہے انہوں نے اپنے پرستاروں اورفلم بینوں سے کہاہے کہ وہ’’لہورداٹیشن‘‘ کو ضرور دیکھنے سینما گھروں میں آئیں تاکہ انہیں پتہ چلے کہ ابھی بھی اچھے موضوعات پر معیاری فلمیں تیار کی جارہی ہیں جو فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردار ادکررہی ہیں۔

یاد رہے کہ لائبہ خان کی نئی پنجابی فلم’’عشق میر اانمول ‘‘بھی مکمل ہو چکی ہے جسے موجودہ ملکی حالات میں بہتری آتے ہی ریلیز کیا جائیگا۔ اس فلم میں بھی لائبہ خان نے ایک یادگاری کردار اداکیا ہے جسے فلم بین بے حد پسند کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں