لہسن

لہسن کی ہموار زمین میں کاشت بہترین پیداوار کی ضامن ہے، ماہرین زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن) لہسن کی ہموار زمین میں جبکہ مولی ، گاجر ، شلجم کی وٹوں ، میتھی ، دھنیا، پالک ، سلاد ، ساگ کی ہموار زمین و وٹوں دونوں پر کاشت بہترین پیداوار کی ضامن ہے مگر چونکہ گاجر ، مولی ، شلجم ، مٹر وغیرہ کی کاشت کے دوران اکثر اوقات بیج کا اگاؤ کم ہوتاہے لہٰذاکاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ کی مشاورت سے عام طور پر بیج کی مقدار زیادہ رکھیں ۔

ماہرین زراعت نے بیجوں کے ذریعے کاشت کی جانیوالی موسم سرما کی سبزیوں کی چھدرائی کی بھی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار آلو، مٹر ، ٹماٹر، پیاز، مولی ، شلجم ، گاجر ، گوبھی، لہسن، سلاد ، پالک ، میتھی، پودینہ ، دھنیہ کی فصل کی اگاؤ کے بعد مناسب چھدرائی کا عمل شروع کردیں تاکہ پودوں کو مناسب جگہ ، روشنی ، خوراک مل سکے اور جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی سے اچھی پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہاکہ لہسن کی ہموار زمین میں جبکہ مولی ، گاجر ، شلجم کی وٹوں ، میتھی ، دھنیا، پالک ، سلاد ، ساگ کی ہموار زمین و وٹوں دونوں پر کاشت بہترین پیداوار کی ضامن ہے۔انہوں نے کہاکہ گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کا مشغلہ انسانی صحت کو برقرار رکھنے اور بہتر بنانے میں بھی انتہائی اہمیت کاحامل ہے لہٰذا عوام الناس اس جانب بھی خصوصی توجہ مرکوز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں