وزیرِ اعظم شہباز شریف

لکی مروت میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ڈی ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دل دکھی اور رنجیدہ ہے،وزیر اعظم

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لکی مروت میں عسکریت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دل دکھی اور رنجیدہ ہے۔

جمعرات کو وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،اللہ تعالی شہدا کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں