لاہور(عکس آن لائن) پاکستان میں لوہے کی قیمت میں30ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں لوہے کی قیمتوں میں 50ڈالر فی ٹن اضافہ ہوا ہے جس سے پاکستان میں لوہے کی قیمت میں 30ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہوا۔
اضافے کے بعد فی ٹن سریے کی قیمت 2لاکھ 70ہزارہو گئی ہے، ملک بھر میں تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔