فیصل قریشی

لوگ کورونا کے خطرے سے آگاہ نہیں‘فیصل قریشی

لاہور(عکس آن لائن ) معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس بہت خطرناک ہے لیکن لوگ اسے سنجیدہ لینے کی بجائے عام نزلہ سمجھ رہے ہیں جس سے زیادہ خطرہ نہیں۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وڈیو پیغام میں فیصل قریشی نے کہا کہ ان کی کچھ مریضوں سے بات ہوئی جن میں کورونا وائرس کی تصدیق 6 سے 8 دن بعد ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ مریضوں نے 3 سے 4 دن کیسے گزارے یہ وہ خود جانتے ہیں، لوگوں کو ان کی تکلیف کا اندازہ نہیں کہ ان افراد نے موت کو کتنی قریب سے دیکھا ہے۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے مریض ان سے صحیح طرح سے بات بھی نہیں کر پا رہے تھے۔ انہوں نے شہریوں سے پرزور درخواست کی ہے کہ خیال کریں اور گھروں پر رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں