شیخ رشید

لوگ مسائل میں مر رہے ہیں،حکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے، شیخ رشید

راولپنڈی(نمائندہ عکس) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دو ووٹوں کی حکومت کےلئے واحد راستہ نیا الیکشن رہ گیا ہے، لوگ مسائل میں مر رہے ہیں اورحکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔ ایک بیان میں شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار حمزہ کا ختم ہوا ہے اورمشتعل فضل الرحمن ہورہے ہیں۔

(ن)لیگ واضح طورپر دو گروپوں میں تقسیم ہونے جارہی ہے۔ ایک اقتدار سے چمٹے رہنے اور دوسرا الیکشن میں جانے کا حامی ہے۔ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس شرمندگی کا انبار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کررہی ہے اوردھمکیاں دے رہی ہے۔ آپ کو اثاثے بیچنے کی پڑی ہے جب کہ اسٹاک ایکسچینج کریش ہورہی ہے اورڈالرڈھائی سو روپے کا ہونے جارہا ہے۔ بجلی 7روپے فی یونٹ اور مہنگی کر دی ہے۔گھی اور پیٹرول مزید مہنگا ہونے جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں