صبا فیصل

لوگ ساس بہو کی کہانیاں ہی دیکھنا پسند کرتے ہیں، صبا فیصل

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے تمام ڈراموں کو اچھی ریٹنگز ملنے کی وجہ بتادی ہے۔ صبا فیصل نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے ڈراموں کے کامیاب ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ‘ان کے تمام ڈرامے اچھی ریٹنگزحاصل کرتے ہیں کیونکہ ان کے تمام ڈراموں کی کہانیاں ساس بہو کی حد تک ہی محدود رہتے ہیں’۔اْنہوں نے کہا کہ’پاکستان میں جتنے بھی لوگ ٹی وی دیکھتے ہیں وہ یہی دیکھنا پسند کرتے ہیں’۔

اْنہوں نے کہا کہ’ ہمارے گائوں اور دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی ذہنیت ایسی ہی ہے وہاں ایسے ہی مواد کو ترجیح دی جاتی ہے’۔اْنہوں نے کہا کہ’اگر آپ کسی اور قسم کا مواد دکھاتے ہیں تو وہ ڈرامہ کامیاب نہیں ہوتا’۔اْنہوں نے کہا کہ’جتنے بھی مشہور ڈرامے ہیں سب کے سب ساس بہو کی کہانیوں پر مبنی ہیں یا پھر خاندانی سیاست کے گرد گھومتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں