شعیب ملک

لوگوں کو لگتا ہے میں بابر اعظم کیخلاف ہوں،شعیب ملک

اسلام آباد (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ میں بابر اعظم کے خلاف ہوں، ایسا بالکل نہیں ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اچھے پلیئر ہیں، ان پر کپتانی کی وجہ سے تنقید ہوتی ہے۔

شعیب ملک کے مطابق میں کرکٹ کھیل رہا ہوں اور شوق سے کھیل رہا ہوں، میری فٹنس کا کوئی مس?لہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے کرس گیل کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 2000 رنز چاہئیں۔انہوںنے کہاکہ میں کرکٹ صرف ورلڈ کپ کے لیے کھیل رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں