شائستہ لودھی

لوگوں نے غیراخلاقی تصاویر لگاکر شعیب اورثنا کی ویڈیوز وائرل کیں، شائستہ لودھی

کراچی(عکس آن لائن) معروف میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی نے قومی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دو بالغ ایک دوسرے کے ساتھ حلال طریقے سے زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اس میں کیا بْرائی ہے؟

حال ہی میں شائستہ لودھی نے حافظ احمد کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اْنہوں نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر ہونے والی ٹرولنگ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔شائستہ لودھی نے کہا کہ دونوں ہی میرے بہت اچھے دوست ہیں، میں دونوں کی نجی زندگی کا احترام کرتی ہوں،

دونوں نے اپنے لیے جو فیصلہ کیا وہ اْن کا نجی معاملہ ہے، اْن کا اپنا انتخاب ہے، ہم کیوں کسی کی نجی زندگی پر تنقید کریں؟اْنہوں نے کہا کہ وہ دونوں چھوٹے بچے نہیں ہیں، دونوں بالغ ہیں، سمجھدار ہیں تو اگر دو بالغ لوگ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور اپنی باقی زندگی ایک ساتھ گزارنا چاہتے ہیں تو اس میں کیا برائی ہے؟ اس پر لوگوں کو کونسی پریشانی ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں